آبنائے ہرمز کی صورتحال کے پیش نظر چین اور سعودی عرب نے سفارتی سطح پر رابطے تیز کر دیے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی جس میں خطے کی موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے عالمی تجارت کے تسلسل کو ناگزیر قرار دیا۔
ایران کے معاملے میں ثالث نہیں ، ضرورت پڑنے پر مدد کیلئے تیار ہیں ، روس